منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید ہسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس لیبارٹری میں روزانہ 65ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور پروفیسرز ، ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ لیبارٹری میں تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کے جو شہری کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے وہ اب عباسی شہید ہسپتال میں مفت ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

ہسپتال میں کورونا وارڈ‘ آئی سی یو بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں بیک وقت 30بستر موجود ہیں۔ 18وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی وارڈز میں فراہم کی گئی ہے۔میئر کراچی نے لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عباسی شہید ہسپتال اور کراچی شہر کے لیے انتہائی اہم دن ہے ہماری محنت رنگ لائی ہے اور عباسی شہید ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید ترین لیبارٹری ‘ آئسولیشن وارڈ قائم کیا ہے اور یہ سب کچھ کے ایم سی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ NDMAنے ہمیں کٹس فراہم کی ہیں اور مزید طبی سامان فراہم کرنے کے لیے کہا ہے ۔ عباسی شہید ہسپتال کراچی کا تیسرا بڑا ہسپتال ہے اور یہاں بہترین پروفیسرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد موجود ہے ، ہمیں صرف وسائل کی کمی ہے، میں مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے وہ آگے آئیں اور عباسی شہید ہسپتال کو فنڈز فراہم کریں ، بیشک ہمیں نقد رقم نہ دیں لیکن ٹیسٹ کٹس اور دیگر طبی آلات جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے وہ براہ راست فراہم کردیں۔ میں نے وفاقی او رصوبائی حکومتوں سے درخواستیں کیں مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کی سروس کو

ہم مخیر حضرات کی مدد سے ہی جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے چیلنج تھا لیکن ہم نے اسے قبول کرتے ہوئے پورا کیا۔ مجھے فخر ہے کہ کے ایم سی کے پاس ٹاپ ڈاکٹرز اور ماہرین موجود ہیں اور میں ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ہسپتال آنے والے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال غریبوں اور متوسط طبقے کو سہولیات فراہم کرتا ہے

اور ضلع وسطی ، ضلع شرقی اور ضلع غربی کے تمام علاقوں کے مکینوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال کی لیبارٹری کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کے قابل نہیں تھی اب اس میں سول ورک کے بعد جدید آلات فراہم کر دیے گئے ہیں ، عملے کو خصوصی تربیت دی گئی ہے تاکہ غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ان کے اپنے علاقے میں علاج معالجے کی سہولت میسر آئے

۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس کی علامات کے باعث ہسپتال آئیں گے ان کی پہلے ایگزامی نیشن کر کے سیمپل کلکشن پوائٹ پر حاصل کیا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ حکومت ہماری مدد کرے ۔ میئر کراچی نے اس موقع پر NDMAکے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کٹس فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس مشن کو کامیاب کرنے کے لیے بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے بھی مدد کی

اور وہ مسلسل ان کاموں میں ہماری مدد کرتے رہتے ہیں، میں اس موقع پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عباسی شہید ہسپتال کو بہتر کرنے کے لیے ہماری مزید مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھ مشکلات ہوں اور ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تنخواہیں نہ مل رہی ہوں اس کے باوجود انہوں نے فرنٹ لائن پر آکر کام کیا ہے اور اس مشکل وقت کو سمجھتے ہوئے

اس وباء کے خلا ف کھڑے ہوئے ہیں، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔ ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے یہ ادارہ لوگوں کی خدمت کررہا ہے۔میئر کراچی نے لیبارٹری اور کورونا وارڈز کے قیام میں دن رات محنت کرنے پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیر بل گینانی ، انچارج لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر صابر ، پروفیسر آف میڈیکل انیلا الطاف اور سابق ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ علی کی بھی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…