سکھر(این این آئی)سکھر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بچہ خاتون کے پیٹ میں ہی فوت ہوگیا، پرائیوٹ اسپتال میں آپریشن کے ذریعے بچے نکلوایا، خاتون کے شوہر کا بیان تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ کی مکین حاملہ خاتون مسمات صائمہ زوجہ حماد اللہ کو ڈلیوری کے لیے سول اسپتال سکھر لے جایا گیا لیکن وہاں پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر جمعرات کو لانے کے لیے کہا
جس پر اس کا شوہر اسے جیسے ہی گھر واپس لایا تو خاتون کو دوبارہ تکلیف شروع ہوئی تو وہ اسے پرائیوٹ اسپتال لے گیا جہاں پر خاتون کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے فوت ہوگیا جسے آپریشن کے بعد نکالا گیا تو اس کا جسم پوری طرح نیلا پڑا ہوا تھا بچے کی نعش مقامی قبرستان میں دفنادی گئی ہے بچے کے والد حماد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ غریب مزدور ہے اور وہ پرائیویٹ اسپتالوں میں اپنے بیوی کو لے جانے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تو وہ ہر بار چیک اپ کے لیے بیوی کو سول اسپتال لے جاتا تھااور وہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی بیوی کو تین بار سول اسپتال لے گیا تھا مگر ہر بار کی طرح اسے آپریشن کا ٹائم دیا گیا گذشتہ روز بھی وہ اپنی بیوی کو سخت تکلیف کے باعث سول اسپتال لے گیا جہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد مزید ایک ہفتہ کا وقت دیا اور تسلی دی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے دوبارہ جمعرات کو لانے کا کہا اس لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے اس کا بچہ فوت ہوا ہے اور اس کی بیوی کی بھی حالت خراب ہے حماد اللہ نے سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھر کے علاقے نیوپنڈ کی مکین حاملہ خاتون مسمات صائمہ زوجہ حماد اللہ کو ڈلیوری کے لیے سول اسپتال سکھر لے جایا گیا لیکن وہاں پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر جمعرات کو لانے کے لیے کہا جس پر اس کا شوہر اسے جیسے ہی گھر واپس لایا تو خاتون کو دوبارہ تکلیف شروع ہوئی تو وہ اسے پرائیوٹ اسپتال لے گیا جہاں پر خاتون کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے فوت ہوگیا جسے آپریشن کے بعد نکالا گیا