منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

سندھ میں کورونا وائرس قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، مزید 21 اموات ، مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1564 نئے کیس سامنے آئے جسکے بعد مثبت کیسز کی تعداد 72656 ہوگئی ہے جبکہ 21مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1124 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کے روز وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 6597 ٹیسٹ کروائے گئے

جن سیکوروناوائرس کے 1564 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جوکہ23 فیصد شرح ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 395287 ٹیسٹ کئے جاچک ہیں جس میں سندھ بھر میں 72656 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جس کا نتیجہ 18.4 فیصد رہا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1124 ہے جوکہ 1.5 فیصد شرح اموات بنتی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ مزید 1357 مریض صحتیاب ہو کر معمول کی زندگی گذر بسر کر رہے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38401 ہوگئی ہے جوکہ 53 فیصد بحالی کی شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحتیابی کی شرح کو مزید بہتر بنانے اور ممکنہ حد تک ٹیسٹ کر کے اموات کی شرح کو کم کرنے کیلئے سخت کوشاں ہیں تاکہ تشخیصی کیسز کا بروقت علاج شروع کیا جاسکے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 33131 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 31535 گھریلو میں، 49 قرنطینہ مراکز میں اور 1547 مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 614 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 118 افراد وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے 6اضلاع سے 1564 نئے کیسز میں سے 1028 مثبت آئے ۔ ان میں ضلع شرقی 284 ، ضلع جنوبی 221 ، ضلع وسطی 165 ، ضلع کورنگی 154 ، ضلع غربی 106 اور ضلع ملیر

98 شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 73 ، سکھر 66 ، گھوٹکی 56 ، سانگھڑ 43 ، خیرپور 39 ، جامشورو 26 ، لاڑکانہ 18 ، میرپورخاص 12 ، نوشہروفیروز 11 ، شکار پور 10 ، دادو 8، مٹیاری 6، جیکب آباد اورعمرکوٹ 5-5، ٹھٹھہ 4، قمبر 3، شہید بینظیر آباد 2اور کشمور میں ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں ، سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور سفر کے دوران ماسک ضرور پہنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…