ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وبا سے بچنے کے لیے لوگوں نے سائیکل پر سواری شروع کر دی

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش میںکرونا وبا سے بچنے کے لیے لوگوں نے سائیکل پر سواری شروع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے ڈھاکا میں رہنے والی 27 سالہ نسرین نیپا کے لیے کار پول کر کے دفتر جانا کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے اب کار پر جانا ٹھیک نہیں تو انہوں نے اس کا حل نکال لیا ہے اور دفتر جانے کے لیے

سائیکل کا استعمال شروع کر دیا ہے۔نسرین، جو ڈھاکہ میں اشتہاری کمپنی میں کام کرتی ہیں، نے بتایا کہ ان کا دفتر گھر سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے میرا دفتر آنا جانا ایک مسئلہ بن گیا تھا کیونکہ وبا کی وجہ سے کار شیئرنگ ممکن نہیں تھی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا محفوظ نہیں تھا۔ 27 سالہ نسرین اکیلی نہیں ہیں جو وبا سے بچنے کے لیے سائیکل کا استعمال کر رہی ہیں بلکہ بہت سے لوگ اسے محفوظ سمجھ کر اپنا رہے ہیں۔فارماسوٹیکل کمپنی کے مینیجرعمران احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو آپشنز تھے کہ میں موٹر سائیکل خریدوں یا سائیکل۔ میں نے سائیکل کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ماحول دوست بھی اور سستی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کی طرف سے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی گئی ہے لیکن انہوں نے سائیکل پر جانا اس لیے مناسب سمجھا کیونکہ اس سے ورزش بھی ہوتی ہے۔اس رجحان سے سائیکل فروخت کرنے والوں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ سائیکل کی خریداری بڑھ گئی ہے۔ سائیکلوں کی دکان کے مالک ہومان کبیر کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں سائیکل کی فروخت تین گنا بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ان کے خریدار زیادہ تر نوجوان تھے لیکن اب 25 سے 60 برس کی عمر کے افراد بھی سائیکل خرید رہے ہیں۔بنگلہ دیش سائیکلسٹ گروپ کے رضاکار فواد احسن کا کہنا تھا کہ سائیکل پہلے غریب طبقے کی سواری سمجھی جاتی تھی لیکن اب رجحان بدل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل فروخت کرنے والوں کے لیے اس کی طلب کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ وبا کی وجہ سے درآمد بھی متاثر ہوئی ہے۔فواد احسن نے بتایا کہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے ڈھاکہ کے کچھ علاقوں میں نئی بائیک شیئرنگ سروس شروع ہوئی ہے اور اب لوگ سائیکل کرائے پر بھی لے سکتے ہیں۔ مغربی ممالک میں بہت سے لوگ صحت کی بہتری اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ وبا کی وجہ سے ہمیں بھی موقع ملا ہے کہ ہم اس اچھی عادت کو اپنائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…