منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

گھر بیٹھے تھوک کے ذریعے ٹیسٹ کرنے کا تجربہ،ماہرین نے اہم اعلان کر دیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق ایک ایسے ٹیسٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ گھر بیٹھے اپنے تھوک پر ٹیسٹ کرنے سے یہ جان سکیں گے کہ وہ اس وائرس سے متاثر تو نہیں ہیں۔اس ٹیسٹ کے لیے سواب جیسے طریقے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹرائل میں 14 ہزار سے زائد افراد سمیت ضروری خدمات سرانجام دینے والے ورکرز اور ان کے ساتھ رہنے والے لوگ شامل ہوں گے۔ساتھ ہمپٹن یونیورسٹی کا یہ تجربہ چار ہفتوں تک جاری رہے گا

اور ماہرین کو امید ہے کہ تھوک سے ٹیسٹ کرنے کا طریقہ لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گا۔ سواب کا طریقہ قدرے تکلیف دہ ہے اور اسے ناک یا گلے میں اندر تک لے جانا پڑتا ہے۔اس تجرے میں شامل یونیورسٹی کے عملے کے کچھ افراد اپنے ہفتے بھر کے تھوک کے نمونے لیب کو مہیا کریں گے۔ماہرین کے خیال میں اس طریقے سے ایک گھنٹے کے اندر ٹیسٹ کے نتائج گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس وقت سواب کے طریقے سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پر خاصا وقت صرف ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…