اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی علامات کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا اور کرونا وائرس کی علامات کے بغیر متاثر ہونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کیا۔
جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی6نئی علامات کا سراغ لگایا۔سینٹر فار ڈیزیز اینڈ کنٹرول کے طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی علامات کے بغیر متاثر ہونے والے جن افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اس ڈیٹا کے مطابق کرونا وائرس کی جو نئی 6 علامات سامنے آئی ہیں، ان میں سر درد، گلے میں سوزش، سردی لگنا، کپکپی ہونا، پٹھوں میں درد اور حلق کا کڑوا ہونا شامل ہے۔تحقیقی مطالعہ کے بعد مذکورہ سامنے آنے والی نئی 6 علامات امریکی ماہرین کے مطابق چھ دن میں شدت اختیار کر لیتی ہیں، اپنے تحقیقی مطالعے میں امریکی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان 6 نئی علامات میں سے اگر ایک بھی علامات سامنے آتی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں، تاکہ آپ کا بر وقت علاج شروع کیا جا سکے۔دوسری جانب بین الاقوامی طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی وہ علامات جو دو سے 14 دن میں سامنے آتی ہیں، ان میں بخار کا ہونا، سینہ اور پیٹ گرم ہونا، خشک کھانسی، نزلہ زکام، سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنا، سینے میں مستقل درد یا دباؤ محسوس ہونا، آنکھوں میں انفیکشن، دماغی تھکاوٹ، پیٹ میں درد، جسمانی تھکاوٹ شامل تھیں اور اب ان میں نئی 6 علامات شامل ہو گئیں۔