منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے متاثرین کی عالمی فہرست میں پاکستان مزید اوپر آ گیا، تشویشناک صورتحال

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے متاثرین کی عالمی فہرست میں پاکستان میکسیکو کو نیچے دھکیلتے ہوئے 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے متاثرین کی تعداد میں اتوار کو صوبہ سندھ میں

سامنے آنے والے 2275 متاثرین شامل نہیں ہیں۔اس عالمی فہرست میں امریکہ 22 لاکھ 55 ہزار متاثرین کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے بعد بالترتیب برازیل، روس، انڈیا، برطانیہ، پیرو، سپین، اٹلی، چلی، ایران، فرانس، جرمنی، ترکی اور پاکستان ہیں۔انڈیا چار لاکھ دس ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ متاثرین کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔اگر بات ہلاکتوں کی کی جائے تو اس فہرست میں 3501 ہلاکتوں کے ساتھ پاکستان کا 21ویں نمبر ہے۔ یاد رہے ان ہلاکتوں میں اتوار کو ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ امریکہ اموات کی عالمی فہرست میں بھی ٹاپ پر ہے۔ اس کے بعد سرفہرست ممالک میں برازیل، برطانیہ، اٹلی، فرانس، سپین، میکسیکو، انڈیا، بلجیئم اور ایران شامل ہیں۔بی بی سی کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ان چار ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا کے مصدقہ متاثرین اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی شرح میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایسے ممالک میں سرِفہرست برازیل ہے جبکہ میکسیکو، انڈیا اور پاکستان بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔اگرچہ چند ممالک ایسے ہیں جہاں اب بھی یومیہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے تاہم ایسے ممالک میں یہ شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہی ہے تاہم ان چار ممالک میں یہ شرح بتدریج بڑھ رہی ہے۔لاطینی امریکہ کے ممالک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ لاطینی امریکہ کورونا وبا کا نیا مرکز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…