جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں میں ہو شربا اضافہ،3 بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوز بھر گئے

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) کرونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں میں ہو شرباء اضافہ کے بعد شہر کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوز بھر گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں مزید کرونا کے مریضوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی میں خوفناک صورتحال پیدا ہو گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں سیریز مریضوں کو

آئی سی یو بیڈز و وینٹی لیٹرز کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔ ایل آر ایچ،کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی، سیدو میڈیکل ہسپتال، ابیٹ آبادٹیچنگ ہسپتال میں بھی مریضوں کے لئے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے پشاور کے چھوٹے ہسپتال کی صورتحال پہلے سے ابتر ہے ذرائع کے مطابق بعض ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے شکار ہونے والے مریضوں کو ایمر جنسی میں رکھا جاتا ہے کیونکہ بیڈز کی کمی ہے صوبائی دارلحکومت پشاو رسمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس مسلسل شہریوں کی غفلت کے باعث اضافہ ہو رہاہے۔ کرونا وائرس کے باعث ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں کرونا و ائرس کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز، نرسز اور شہریوں کے درمیان بیڈز کے حصول کے لئے تکرار کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لئے بیڈ اور وینٹی لیٹر کم ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی کمی کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف مریض رخ کر رہے ہیں۔ تاہم پرائیویٹ ہسپتال میں بھی درجنوں مریض ویٹنگ لسٹ پر ہے۔ کرونا وائرس میں خوفناک حد تک پشاور میں اضافہ ہورہاہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ وینٹی لیٹر کی

شدید کمی کے باعث بیشتر ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر بھی کم پڑ گئے ہیں پرائیویٹ ایمبولینسز گاڑیوں میں بھی کرونا مریضوں کی آمد و رفت میں مطلوبہ سہو لیات نہ ہونے کے باعث بھی بیشتر مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں۔ کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور سہو لیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم محکمہ صحت نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…