منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کووڈ 19 مریضوں کیلئے ادویات کی یقینی دستیابی ، اہم اقدامات سامنے آگئے

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کووڈ 19 مریضوں کیلئے ادویات کی دستیابی یقنی بنانے کے لیے ڈریپ کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہاکہ ڈریپ کی جانب سے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنایا جارھا ھے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈریپ کی جانب سے ریمڈیسویر کے ایمرجنسی استعمال کے لیے امپورٹ اور رجسٹریشن لیٹرز جاری کر دئیے گئے ، ریمڈیسویر کے استعمال کے حوالے سے حال ہی میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری دی گئی تھی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ڈریپ نے2 امپوٹرز اور 14 لوکل مینوفیکچررز کو اجازت نامہ جاری کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق صرف تشویشاناک حالت والے کورونا مریضوں کی نجانب سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق امریکہ،جاپان،برطانیہ اور یورپ کی جانب سے استعمال کی اجازت کے فوری بعد ہی ڈریپ نے این او سی کا اجراء شروع کر دیا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ انجکشنز کی فوری دستیابی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کی جانب سے ایمرجنسی رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ ترجمان کے مطاق ڈریپ کی جانب سے کابینہ اجلاس کو دوا کی قیمت تجویز کرنے کے حوالے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ایمرجنسی بنیادوں پر بلایا گیا،رجسٹریشن لیٹرز جاری کرنے کے بعد امپورٹرز اور مینوفیکچررز کی جانب سے دو ہفتوں میں دوا کی مناسب مقدار کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ رجسٹریشن لیٹرز کی شرائط کے تحت انجکشن اوپن مارکیٹ کی بجائے مخصوص ہسپتالوں اور اداروں کے پاس ہی موجود ہوگا۔ترجمان کے مطابق لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر کے کلینکل استعمال کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ ڈریپ کے مطابق دوا کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مضر اثرات رپورٹ ہونے کی صورت میں ڈریپ کو آگاہ کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…