ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے وار تھم نہ سکے  کیسز 8765367، ہلاکتیں 462681 ہوگئیں  امریکہ میں بدترین صورتحال

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 65 ہزار 367 تک جا پہنچی ہے

جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 62 ہزار 681 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 36 لاکھ 74 ہزار 852 مریض ہسپتالو ں،قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 796 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 46 لاکھ 27 ہزار 834 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 407 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 97 ہزار 190 ہو چکی ہے۔امریکہ کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 19 ہزار 722 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 533 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 56 ہزار 61 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 568 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 49 ہزار 90 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 841 ہو گئیں جبکہ اس کے

مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 63 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 970 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 812 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 461 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی

تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 815 ہو چکی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 655 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 315 ہوگئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 660 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 47 ہزار 925 رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 561 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے

اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 11 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 392 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 262 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 960 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 660 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 4 ہزار 905 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل

کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 245 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 617 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 452 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 184 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 292 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے

اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 352 ہو چکی ہے اور اس سے ہونیوالی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی

ممالک کی فہرست میں پاکستان 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 ہزار 604 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 153 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 3 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…