جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کاکورونا سے نمٹنے کیلئے 7مزید بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ،کتنے ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا؟

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے 7 مزید بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا، بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کے لیے 245 ملین روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناسے نمٹنیکیلئے 7 مزید بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ، بائیوسیفٹی لیب سول اسپتال کراچی، اوجھا کیمپس ، حیدرآباد میں قائم کی جائیں گی

جبکہ لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور اور بینظیر آباد میں بھی لیبز کا قیام عمل میں لایاجائے گا ، بائیو سیفٹی لیبز کی قیام کے لیے 245 ملین روپیکابجٹ مختص کیا گیا ہے۔لاڑکانہ میں 5 سوبستروں پرمشتمل ملٹی ڈسپلنری اسپتال کیقیام کا فیصلہ کیا گیا اور اسپتال کے لیے بجٹ میں 50 ملین روپے مختص کئے گئے،واضح رہے کہ یاد رہے سندھ حکومت نے ضلع مٹیاری کے ہالاشہرمیں میڈیکل کالج اورٹیچنگ اسپتال قائم کرنے کافیصلہ کیا تھا، میڈیکل کالج وٹیچنگ اسپتال کامنصوبہ4ارب میں تعمیر کیا جائیگا، موجودہ بجٹ میں منصوبے کیلئے ابتدائی رقم20کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ۔اس سے قبل سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کرنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی وزیر صحت سندھ کے مطابق جولائی کے آخر تک 800 بیڈز پرمشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم ہوجائیں گے جبکہ جولائی کے آخر تک 210 وینٹی لیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا اور 140 بیڈ کا ہائی ڈپینڈنسی یونٹ رواں ماہ ایکسپوسینٹر میں مہیا کر دیا جائیگا۔  سندھ حکومت نے کوروناسے نمٹنیکیلئے 7 مزید بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ، بائیوسیفٹی لیب سول اسپتال کراچی، اوجھا کیمپس ، حیدرآباد میں قائم کی جائیں گی جبکہ لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور اور بینظیر آباد میں بھی لیبز کا قیام عمل میں لایاجائے گا ، بائیو سیفٹی لیبز کیقیام کے لیے 245 ملین روپیکابجٹ مختص کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…