کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک) ایک انتہائی اہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس صحتمند افراد میں ذیابیطس کی وجہ بن سکتا ہے اور پہلے سے شوگر کے مریضوں میں پیچیدگیاں بڑھا رہا ہے ۔ لندن کے کنگز کالج کے محققین کے مطابق کورونا وائرس کے انسانوں کے ساتھ تعلق کو بہت کم عرصہ ہوا ہے اور اس میکنزم کا تاحال پتہ نہیں لگایا جاسکتا
جس کے ذریعے کورونا وائرس گلوکوز میٹابولزم نظام پر اثر اندازہوتاہے۔ کنگز کالج میں ریسرچر فرانسسکو روبیو کا کہنا ہے کہ ذیابیطس بہت پرانا وبائی مرض ہے اور ہم اس وقت دونوں کے درمیان تصادم کا جائزہ لے ہیں ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ذیابیطس میں شدت آئی ہے وہ ٹائپ ون ہے یا ٹائپ ٹو یا پھر کوئی نئے قسم کی ذیابیطس وجود میں آرہی ہے ۔