جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ کی کرونا کیخلاف ممکنہ تیار ویکسین کی خریداری کیلئے فرانس ،جرمنی سمیت اہم ممالک میدان میں آگئے ، 30سے 40کروڑ خوراکوں کی فراہمی ، ویکسین مارکیٹ میں کب تک آجائے گی ؟

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس ، جرمنی اٹلی اور نیدرلینڈ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے برطانوی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق برطانوی فارما سیوٹیکل کمپنی آسٹرازنیکاکرونا ویکسین تیار کر رہی ہے ، یورپی ممالک نے اس کمپنی کیساتھ ایک معائدے پر دستخط بھی کیے ہیں ،

جس کے تحت کمپنی ان ممالک کو ویکسین کی 30سے40کروڑ خوراکیں مہیا کرے گی ۔ جرمن حکومتی ذرائع کے مطابق ویکسین کی تیاری رواں برس کے آخر تک کامیابی سے مکمل ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب یورپ میں کورونا وائرس کے بچائو کے لیے ویکم الائنس نے ادوایات تیار کرنے والی والی کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اس اتحاد میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت کمپنی ویکسین بنتے ہی یورپ کو 40 کروڑ خوراکیں دے گی۔ یہ ویکسین یورپی یونین کے ممبر ممالک کو دی جائے گی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس ویکسین کی پیداوار بڑھانے اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے اور وہ یہ ویکسین بغیر منافع کے فراہم کرے گی۔کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ ویکسین کی فراہمی اس سال کے اختتام سے پہلے ہی شروع ہوجائے گی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو پاسکل سوریو کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ صحیح چلتا رہا تو یورپ میں رہنے والے لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل سکے گی۔ اور ہمیں اس بارے میں موسمِ گرما کے اختتام تک معلوم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسین بنانے سے متعلق ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ویکسین کارآمد ثابت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…