پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا کا شکارافرادکو شوگرہوسکتی ہے ،دوران تحقیق نئی پیچیدگی کا انکشاف سامنے آگیا

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)نوول کورونا وائرس کے شکار افراد میں ذیابیطس کا مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے جو اس خاموش قاتل بیماری سے پہلے محفوظ تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک خط میں سامنے آئی جو 17 ممتاز طبی ماہرین نے تحریر کیا تھا۔

انہوں نے یہ خط اس مریضوں کے مشاہدے کی بنیاد پر تحریر کیا تھا جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور بعد میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کس طرح کورونا وائرس ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔مگر تحقیق میں بتایا کہ ایس 2 نامی وہ پروٹین جس کو سارس کوو 2 وائرس خلیات کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، صرف پھیپھڑوں میں ہی نہیں بلکہ ان تمام اعضا اور ٹشوز میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز میٹابولزم میں کردار ادا کرتے ہیں جیسے لبلبہ۔محققین کا ماننا ہے کہ ان ٹشوز میں داخل ہوکر یہ وائرس ممکنہ طور پر اپنی نقول بناتا ہے اور گلوکوز میٹابولزم کے افعال کو متاثر کرتا ہے۔یہ بات کئی برس پہلے ثابت ہوچکی ہے کہ وائرس انفیکشن ذیابیطس ٹائپ 1 کا شکار بناسکتا ہے۔کووڈ 19 کے مریضوں میں ذیابیطس کے نئے کیسز کو محققین نے کووڈیب رجسٹری پروجیکٹ کا نام دیا ہے۔کوو ڈیپ رجسٹری پروجیکٹ کے محقق اور تحقیقی ٹیم میں شامل کنگز کالج لندن کے میٹابولک سرجری کے پروفیسر فرانسسکو روبینو نے بتایا کہ کووڈ 19 کے کچھ مریضوں پہلے ہی ذیابیطس کے شکار تھے اور انہیں اس کا علم نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یقینا اس بات کا بھی امکان ہے کہ ذیابیطس کا علم انہیں ہسپتال میں اب ہوا ہو کیونکہ وہاں ان کا مکمل معائنہ ہوا اور انفیکشن بڑھنے سے شوگر بھی بڑھ گئی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ تعداد میں کوڈ 19 میں ذیابیطس کی تشخیص ہونا درحقیقت توقعات سے بہت زیادہ ہے اور یہ مشکل لگتا ہے کہ اتنے لوگ کورونا وائرس کی تشخیص سے قبل ذیابیطس سے لاعلم رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے والے چند مریض پہلے ہی اس بیماری کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہوں اور کووڈ 19 سے ان کے میٹابولزم کو مزید نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے میٹابولزم کے افعال معطل ہوگئے اور ذیابیطس کا مرض سامنے آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ مریضوں میں میٹابولزم افعال پہلے سے متاثر نہ ہوں بلکہ یہ وائرس اتنا طاقتور ثابت ہوا کہ ذیابیطس کے مرض کا باعث بن گیا، ہم ابھی ان مشاہدات کی بنیاد پر صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایسے شواہد بھی سامنے آرہے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا وائرس پری ذیابیطس کے مریضوں میں شدید پیچیدگیوں کا باعث بن رہا ہے ۔ذیابیطس کو کووڈ 19 کی شدت میں اضافے اور اموات سے جوڑا جاتا ہے جبکہ کووڈ 19 سے انتقال کرجانے والے 20 سے 30 فیصد افراد ذیابیطس کے بھی شکار تھے۔پروفیسر فرانسسکو روبینو کا کہنا تھا کہ ذیابیطس چند سب سے عام امراض میں سے ایک ہے اور اب ہم نے احساس کرنا شروع کیا ہے کہ ان دونوں بیماریوں کے تصادم کے نتائج کیا ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کے انسانوں پر اثرات کو بہت کم وقت ہوا ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ وائرس کس میکنزم کی مدد سے گلوکوز میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…