اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک امریکی کمپنی ماڈرنا نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی ہے، جس کی آزمائش چوہوں پر کی گئی ہے۔ جس کے کامیاب نتائج کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ اس ویکسین سے انسانی جسم میں اتنی قوت مدافعت پیدا ہو جائے گی کہ اس کے بعد کرونا وائرس کا انسانی جسم کے اندر زور کمزور پڑ جائے گا۔ابتدائی نتائج کے مطابق اس ویکسین کے ایک ڈوز سے کرونا وائرس کے
خلاف بنیادی مدافعت پیدا ہو سکے گی۔ اس کمپنی اور یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز نے یہ ڈیٹا جاری کیا ہے۔اس میں کچھ چیزوں کی ضمانت دی گئی ہے۔ تاہم اس نےتمام سوالات کے جواب نہیں دیے۔ماڈرنا کی ویکسین اپنے درمیانی مراحل میں ہے۔یاد رہے کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جولائی میں صحت مند رضاکاروں پر آزمائش شروع کرے گی۔ اس مقصد کے لیے یہ 30ہزار افراد کو بھرتی کر رہی ہے۔