جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ڈاکٹر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ بن گئیں

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)پاکستانی ڈاکٹر انیتا زیدی کو بِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کا صدر مقرر کردیا گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہر امراض اطفال ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں جس میں ان سمیت 6 صدور شامل ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر انیتا زیدی دنیا کے امیر ترین فلاحی اداروں میں سے ایک بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں غریب ممالک میں بچوں میں

ویکسی نیشن پروگرام کی سربراہ کے طور پر کام کررہی تھیں۔2013 میں ڈاکٹر انیتا کو کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں  نومولود بچوں کی ہلاکتوں میں کمی کے لیے کام کرنے پر امریکا کا ’کیپلو چلڈرن پرائز‘ دیا گیا تھا جس پر انہیں منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام میں بھی ملے تھے۔ڈاکٹر انیتا کو ملنے والے اس انعام کے لیے دنیا کے 70 ممالک سے550 درخواست کنندگان میں سے ان کا انتخاب کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…