جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ہسپتال موت کا سبب بننے لگا، ہسپتال ڈرائیور کی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی(آن لائن) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ٹیچنگ ہسپتال غریب عوام کے لئے علاج معالجہ کی سہولت کے بجائے موت کا سبب بنے لگا سول ہسپتال کا شعبہ حادثات ڈاکٹروں کے بجائے ٹرینرز چلانے لگے گذشتہ روز ساری زندگی محکمہ صحت میں ڈرائیونگ شائستہ خان استاد کی اہلیہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ امراض قلب وارڈ میں ڈاکڑز اور عملہ نہ ہونے کے وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار گئی

جاںبحق ہونے والی خاتون کے بیٹے عارف جو کہ خود بھی محکمہ صحت کا ملازم ہے نے بتاتے ہوئے کہا کہ ملازموں کے ساتھ ایسا سلوک ہے تو عام عوام کا اللہ حافظ ہے ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ شعبہ امراض قلب میںگذشتہ کئی دنوں سے اے سی جی مشین خراب ہے اور لوگ دل کے مریضوں کو زندہ لا کر میتیں واپس لے جا رہے ہیں لورالائی محکمہ ہیلتھ کے سربراہان کورونا کی مد میں آنے والی رقم کی خرد برد میں مصروف ہیں ڈاکٹر صاحبان ہسپتال میں سرکاری ڈیوٹیاں دینے کے بجائے اپنے پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف عمل ہیں ڈاکٹر جس کو مسیحا کا خطاب دیا جاتا ہے وہ اس وقت موت کے سوداگر بنے ہوئے ہیںہسپتال میں بھاری بھرکم تنخوا لینے والے ڈاکٹروں کو ٹیچنگ ہسپتال میں مریض چیک کرنے سے کورونا وائرس لگ جانے کے 100% چانس ہوتے ہیں اور یہی ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ کلینکس میںبھاری فیسوں کے عیوض مریضوں کو ایسے چیک کرتے ہیں جیسا کہ کوروناوائرس کا وجود ہی نہیںاور یہی ڈاکٹرزمخصوص زیادہ پرسنٹیج دینے والی دو نمبر کمپنیوں کی ادویات لکھنے میں مصروف عمل ہیں اسی طرح ہر ڈاکٹر کی اپنی لیبارٹریاںبھی ہیں اورڈاکٹر صاحبان معمولی بیماری والوں کو بھی مختلف ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہیں ڈاکٹر صاحبان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں دوسری جانب علاقہ کے منتخب نمائندئے ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر عوام سے بے خبر اپنی عیش وعشرت کی زندگی گذارنے میں مگن ہیں جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے عارف اور عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری صحت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کے لوکل ڈاکٹروں کو لورالائی سے ٹرانسفر کیا جائے سرکاری ڈاکٹروں کے پرائیویٹ نجی کلینک چلانے پر مکمل پابندی لگائی جائے اور دو نمبر لیبارٹریوں اور دو نمبر ادویات کو بند کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…