پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

شہری گھر میں رہ کر کرونا ٹیسٹ کرانے کیلئے اس نمبر پر کال کریں، شہریوں کو مفت ٹیسٹ کرانے کی سہولت کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے اس امر کا اعلان کیا ہے کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار سے زائد کورونا تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ لوگ مفت کورونا ٹیسٹ کے لیے 1700 پر کال کریں محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیم آپ کے گھر پر آ کر نمونے حاصل کرے گی۔

وزیر صحت کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبرپختونخوا کی لیبارٹریوں کی محنت کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں سرعت کے ساتھ بتدریج اپنی استعداد میں اضافہ کیا اور آج صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار ٹیسٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔ خیبرپختونخوا کو اس وقت کورونا ٹیسٹنگ کے لیے 15 لیبارٹریوں کی معاونت حاصل ہے جس میں سرِ فہرست پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں 1500 سو سے زائد ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں این آئی ایچ اسلام آباد کے علاوہ نجی شعبوں کی لیبارٹریاں بھی شامل ہیں۔ کے ایم یو پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے گزشتہ 6 دنوں میں 8 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے ہیں۔ کے ایم یو لیب کی ساری ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 1500 سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کی بنا پر کے ایم یو پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا شمار ملک کی بڑی لیبارٹریوں میں کیا جا سکتا ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں اب تک 87528 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان ٹیسٹس میں سے 16.5 فیصد مثبت آئے۔ گزشتہ 5 دنوں میں اوسطاً 2843 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز صوبے میں 3121 کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں مزید اضافہ کریں گے۔ مزید لیبارٹریوں کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور کئی ایک پر کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1700 پر کال کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیم آپ کے گھر آ کر نمونے حاصل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…