جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جون کا اختتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا جون نے اختتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ این سی او سی کے مطابق این سی او سی کی جانب سے ہیلتھ کئیر صلاحیت بڑھانے کے لیے تیز ترین عمل جاری ہے،اس حوالے سے پروکروٹمنٹ کی منظوری آج این سی او سی اجلاس میں دی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے کووڈ19 پیکج بھی فائنل کیا جائے گا

،این سی او سی کی جانب سے این ڈی ایم اے کے زریعے 52 وینٹی لیٹرز سندھ بھیج دئیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق سندھ کو بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر 50 وینٹی لیٹرز آئندہ 2 سے 3 روز میں بھیجے جائیں گے، این سی او سی کی جانب سے وینٹی لیٹرز اور بیڈز آپریٹ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مردان،صوابی،پشاور کے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے، پنجاب میں کووڈ مریضوں کے لیے اضافی بیڈز کی منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق بلوچستان حکومت کو 10 وینٹی لیٹرز موصول, ہیومن ریسورس پر کام جاری ہے ،گلگت بلتستان میں ہیلتھ کئیر سسٹم پر دباؤ نہ ہونے کے برابر ہے ،62 وینٹی لیٹرز موجود مزید 10 فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق یف ڈبلیو او نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر تعمیر کر دیا، ایف ڈبلیو او نے این ڈی ایم اور این آئی ایچ کی جانب سے اسپتال کی تعمیر کی۔این سی او سی کے مطابق 250 بیڈرز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال میں کورونا سمیت دیگر وباؤں کا علاج کیا جا سکے گا، اسپتال کا تعمیراتی کام 35 دنوں میں مکمل کیا گیا، اسپتال میں پانچ آئی سی یو وارڈز ، دو جنرل وارڈز کی سہولیات دستیاب ہیں ،اسپتال میں ایمرجنسی، ڈائیگناسٹک، پتھالوجی لائبریری بھی موجود ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق اسپتال میں خصوصی ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشن سسٹم لگایا گیا ہے، اسپتال میں بہترین سیورج سسٹم، سی سی ٹی وی، انٹرکام، ہیلتھ میجمنٹ سسٹم اور لیبارٹی مینجمنٹ سسٹم موجود ہے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…