48 مرد ،23 خواتین سمیت 71 افراد ایڈز کا شکارپاکستان کا وہ شہر جہاں جانے سے بھی ہر کوئی ڈرنے لگا‎

19  مئی‬‮  2020

48 مرد ،23 خواتین سمیت 71 افراد ایڈز کا شکارپاکستان کا وہ شہر جہاں جانے سے بھی ہر کوئی ڈرنے لگا‎خیرپور (این این آئی)خیرپور ضلع بھر میں 48 مرد ،23 خواتین سمیت 71 افراد ایڈز ایچ آئی وی مرض کا شکار,صوبہ سندھ میں محتاظ اندازے کے مطابق ساڑھے 62 ہزار افراد ایڈز کی وبا کا شکار ہیں ، رواں برس ایڈز مرض کو وبائی بیماری قرار دیا جاچکا ہے،8 ہزار 216 ایچ آئی وی ایڈز کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  سندھ حکومت تاحال خاموش تماشائی کاکردار بنی ہوئی ہے،کروناوائرس کی

طرح ایڈز ایچ آئی وی مرض وبائی صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سال 2003 کے دوران لاڑکانہ میں 175 کیسز منظر عام پر بیک وقت آئے تھے اس کے بعد سے تاحال لاڑکانہ ایڈز کی وبا کے پھیلائو میں سرفہرست ہے،سال 2003 میں 175 کیسز میں سے 17 ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے تھے سال 2016 کے دوران 205 افراد کی اسکریننگ کے دوران 56 میں مثبت رپورٹ آئی اسی طرح سال 2019 میں 27 ہزار 50 افراد اسکریننگ کے بعد787 مثبت رپورٹ آئی تھی جن مین اکثریت بچوں میں پائی گئی جن کی تعداد223 تھی 49 فیصد مرد اور 51 فیصد خواتین کی تھی جب کہ 69 فیصد بچے 2 تا 5 سال کی عمر اور 22 فیصد بچے 6 تا 15 سال کی عمر کے تھے علاوہ 138معمر اشخاص کی مثبت رپورٹ آئی تھی‎،سکھر میں قائم ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹرذرائع کے مطابق سکھر ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ مرکز میں 503 افرادزیرعلاج ہیں،جن میں 399 مرد اور107 خواتین ،4 ٹرانسجینڈر سمیت 2 بچے شامل ہیں،مرکز ذرائع کے مطابق زیر علاج مریضوں کا تعلق سندھ صوبے کے مختلف شہروں سے بتایاجاتا ہے،ذرائع کے مطابق خیرپور ضلع بھر میں 48 مرد ،23 خواتین سمیت 71 افراد ایڈز ایچ آئی وی مرض کا شکار ہیں،ضلع گھوٹکی کے 37 مرد اور 14 خواتینشامل ہیں،جیکب آباد ضلع میں 11 مرد 2 خواتین سمیت 13 افراد ایچ آئی مرض میں مبتلا ہیں،کشمور میں 12 مرد اور 4 خواتین سمیت 16 افراد ایچ آئی وی سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح

نصیر آباد ایک مرد بھ ایچ آئی وی میں مبتلا ہیشہید بینظیر آباد ضلع کے ایک مرد کو بھی ایچ آئی وی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،شکارپور ضلع کے 32 مرد 12 خواتین کو بھی ایڈز نے اپنا شکار بنایا ہوا ہے،سکھر میں 101 مرد 20 خواتین سمیت 121 افراد ایڈز مرض میں مبتلا ہیں ،کورنگی کراچی میں ایک مرد،کراچی سینٹرل کے 4 افراد بھی ایچ آی وی ایڈز کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،حکومت کیجانب سے تاحال ایڈز کے شکار افراد کا علاج معالجہ اور ایڈز کی وبا سے نجات کا ذریعہ نہ بناسکے ہیں نہ کوئی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…