ہفتہ‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے بچائو کیلئے جراثیم کش محلول بنانے کا آسان طریقہ ، طبی ماہرین کی شاندار تحقیق

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ یہ وائرس چھونے سے باآسانی پھیل سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق محققین کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بے شمار تحقیقات کی جا چکی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ

وائرس کس کس چیز سے لگ سکتا ہے۔دوسری جانب محققین نے یہ بھی بتایا کہ وائرس کون سی سطح پر کتنی دیر رہ سکتا ہے تاہم اس پر مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔اب حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔اس ضمن میں ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ  کہ فرش سمیت کسی بھی چیزکی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال کیا جاسکتاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ بلیچ اور پانی کو ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ سطح پر رہنے دیا جائے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ  یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملاکرگھر میں ایک موثر جراثیم کش محلول تیار کیا جاسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم مارنے کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…