پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ڈبلیو ایچ اوکا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے فائدہ مندہ ہونے کے حوالے سے اپنے شبہات کا اظہار 

datetime 18  اپریل‬‮  2020 |

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے علاج کے حوالے سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے فائدہ مندہ ہونے کے حوالے سے اپنے شبہات کا اظہار کیا ہے۔کئی ممالک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ لاکھوں اینٹی باڈیز ٹیسٹ خریدیں گے اور جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں انہیں امیونٹی پاسپورٹ (وائرس سے مدافعت کی سند)دیے دی جائے گی اور ایسے لوگ اپنے کام پر لوٹ سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت نے 35 لاکھ اینٹی باڈیز ٹیسٹ خریدے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی استعمال کے لیے قابلِ بھروسہ نہیں ملا۔لیکن ڈبلیو ایچ اور نے خبردار کیا ہے کہ ان ٹیسٹوں پر بہت زیادہ رقم خرچ نہ کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں بات کرتے ہوئے ڈبلیو یچ او کی ڈاکٹر ماریا وین کریکوف نے کہا کہ اس بات کی گوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر آپ کو یہ وائرس لاحق ہوا تھا تو آپ میں اس کی مدافعت پیدا ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے پتا چلا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اندر وائرس لگنے کے بعد اینٹی باڈیز نہیں بن پائیں اس لیے اس وائرس کے حوالے سے ہرڈ امیونیٹی پیدا ہونے کے مواقع زیادہ نہیں ہیں۔ہفتے کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کی جانے ہدایات میں اینٹی باڈیز کے استعمال کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…