کراچی(این این آئی) ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی اور ان کی ٹیم نے پیسیو امیونائزیشن کے تحت کورونا کے علاج کیلئے پلازما لینے کا کام شروع کردیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق وفاق اورصوبائی حکومتوں کی اجازت سے سے وروناوائرس سے صحتیاب افرادکا پلازما لینا شروع کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈریپ اور دیگر اداروں سے اجازت مل چکی ہے۔
اگلے ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا میں بھی پلازما لینے پر کام کیا جائیگا۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ کوروناکوائرس کے کن مریضوں کوپلازما لگانا ہے یہ فیصلہ مریض کا متعلقہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کیا تھا۔