واشنگٹن(این این آئی )ہسپتالوں میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا شکار مریض حفاظتی ماسکوں کے پیچھے چھپے اپنے مسیحاں کی شناخت سے بیخبر ہیں۔نرسوں اور ڈاکٹروں کے لیے بھی اپنی مسکراہٹ سے پریشان حال مریضوں کی دل جوئی ممکن نہیں رہی۔لیکن امریکی میں طبی عملے نے اس مشکل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے اور اب وہ حفاظتی لباس پر اپنی مسکراتی ہوئی تصاویر لٹکائے نظر آتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سین ڈیاگو کے ہسپتال میں سانس کے معالج روبرٹینو روڈریگو یہی تکنیک استعمال کررہے ہیں۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چہرے کو ڈھانپ کر کمرے میں داخل ہوتا ہوں تو مجھے اپنے مریضوں کیلئے برا محسوس ہوگا۔ان کی تقلید کرتے ہوئے کئی دوسرے طبی کارکنوں نے بھی ڈاکٹر روبرٹینو کو اپنی تصاویر بھیجی ہیں۔