پیرس (این این آئی) ملیریا کی دواؤں ہائیڈروکسی کلوروکوئین اور کلوروکوئین سے کورونا کا علاج فرانس میں سیاسی شکل اختیار کر گیا،فرانسیسی ڈاکٹرز پر ملیریا کی دوا تجویز کرنے کا دباؤ بڑھنے لگا، تجویز نہ کرنے پر مریض ڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے لگے۔59 فیصد فرانسیسی کورونا کیلئے ملیریا کی دوا کے استعمال کے حامی ہیں ، ماہرین ملیریا کی دوا کے کورونا کیخلاف آزادانہ استعمال کے بدستور خلاف ہیں۔گزشتہ دنوں فرانس میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں
کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا ‘کلوروکوئین’ تجویز کرنے پر زور دیا تھا جس کیلئے فرانسیسی ڈاکٹرز نے ایک آن لائن پٹیشن بھی شروع کی ہے اس حوالے سے چار لاکھ 60 ہزار افراد دوا کے حق میں آن لائن دستخط کرچکے ہیں۔فرانسیسی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں کو ابتداء میں ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے سے اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔آن لائن پٹیشن شروع کرنے والے ڈاکٹروں کے گروپ میں فرانس کے سابق وزیر صحت فلپ ڈاؤسٹے بلازی بھی شامل ہیں۔