کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں قوت مدافعت کا ضرورت سے زیادہ بڑھ جانا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ کرونا وائرس کے دوران قوت مدافعت کا شدید ردعمل موت کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین نے سائٹو کائن سٹروم کی ٹرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سٹروم دو دہائیوں قبل منظر عام پر آیا تھا، ماہرین کے مطابق جب جسم کے کسی
حصہ میں سوزش محسوس ہوتی ہے تو قوت مدافعت حرکت میں آتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کرونا وائرس پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے تو قوت مدافعت بہت زیادہ ری ایکشن کرتی ہے، اس وجہ سے سائٹو کائن سٹروم کی ضرورت سے زیادہ سطح خارج ہو جاتی ہے، اس کا زیادہ اخراج مریض کی ہلاکت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔