ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کیلئے 6 لیبارٹریاں مکمل، 8 تکمیل کے آخری مراحل میں ،14 لیبز مکمل ہونے پر پنجاب میں روزانہ کتنے ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے؟

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کیلئے 6 لیبارٹریاں مکمل ہوگئیں جبکہ 8تکمیل کے مراحل میں ہیں، 14 لیبز مکمل ہونے پر پنجاب میں کورونا کے 5190 ٹیسٹ روزانہ ممکن ہوسکیں گے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کورونا کے 3100 ٹیسٹ کرنیوالی 6 لیبارٹریوں میں پنجاب ریفرنس لیب 2 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر نشتر ہسپتال ملتان میں 100، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی لاہور میں 100، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی کے ایل آئی) 800 جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکے ، جناح ہسپتال لاہور میں 100 اور جنرل ہسپتال میں 300 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تکمیل کے مراحل میں موجود 8 لیبز میں سے لاہور ٹی بی پروگرام کی ون برڈ روڈ پر موجود لیب جس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جس میں 190 سے 380 ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسی طرح ملتان ٹی بی پروگرام کی لیب بارے رپورٹ ہے کہ وہ 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے جس میں 190 ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی لیب میں 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ٹیسٹ کی صلاحیت 190 سے 380 بتائی جا رہی ہے۔فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کی لیب میں 70 فیصد کام مکمل ہوچکا اور 190 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر آباد ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو میں 60 فیصد کام مکمل اور 190 ٹیسٹ ہوسکیں گے، بہاولپور سول ہسپتال کا کام 60 فیصد مکمل اور 190 ٹیسٹ ہوسکیں گے، ڈی جی خان ڈی ایچ کیو میں کام صرف 15 فیصد ہوا ہے جبکہ لیب میں 190 سے 380 ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ راولپنڈی بی بی ایچ بھی صرف 15 فیصد مکمل ہوئی ہے جو 190 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اسی طرح فعال ہونے والی لیبز 3100 جبکہ تکمیل کے مراحل میں 8 لیبز 150 سے 2090 ٹیسٹ کرسکیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا تکمیل کیلئے ماہ اپریل کا ٹارگٹ تھا تاہم یہ لیبارٹریاں مئی 2020 کے آخر تک بمشکل مکمل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…