ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچا رہا ہے، یہ دوا ہرگز استعمال نہ کریں، ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے،کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔اس ضمن میں ڈاکٹرعبدالباری خان نے بتایاکہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے،

پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، ہمارے پاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئی ہیں۔ڈاکٹرعبدالباری نے کہاکہ پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارے پاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہے ہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سماجی فاصلیرکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…