بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس 2وائرس سے مل کر بنا، ایک متاثرہ شخص کتنے افرادمیں وائرس پھیلاتا ہے؟یہ پاکستانیوں کو کس طرح کھائے جارہا ہے؟ہوشربا انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہاہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے،کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹرعبدالباری خان نے بتایاکہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے، پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، ہمارے پاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئی ہیں۔ڈاکٹرعبدالباری نے کہاکہ پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارے پاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہے ہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سماجی فاصلے رکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے ، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…