ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ یہ دوا دی جائے، ڈاکٹروں نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا کلوروکوئین تجویز کرنے پر زور دیا ہے جس کیلئے فرانسیسی ڈاکٹرز نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی شروع کی ہے۔پیٹیشن پر2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردئیے ہیں

جس میں فرانسیسی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا تجویز کرنے کی اجازت دیں۔فرانسیسی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں کو ابتداء میں ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے سے اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔آن لائن پیٹیشن شروع کرنے والے ڈاکٹروں کے گروپ میں فرانس کے سابق وزیر صحت فلپ ڈاؤسٹے بلازی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس نے کووڈ 19 کے صرف سنگین کیسز میں کلوروکوئین تجویز کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے پر دنیا بھر کے طبی ماہرین بھی متفق نہیں اور اس حوالے سے متضاد آراء سامنے آرہی ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے مخصوص کورونا مریضوں کی جان بچانے کیلئے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین سلفیٹ اور کلوروکوئین فاسفیٹ پراڈکٹس کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ایف ڈی اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کلوروکوئین اورہائیڈرو آکسی کلوروکوئین کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے اور یہ دوا صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…