ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپنے اپنے گھروں میں رہیں ، اس وائرس سے بچائو کا واحد حل صرف یہ ہے ، انتہائی مفید باتیں

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب نگر(این این آئی) شہری کورونا سے بچنے کیلئے سبزیوں و پھلوں کی ہوم ڈیلوری سروس سے فائدہ اٹھائیں اورکورونا وائرس سے بچائو کی اس جنگ میں عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں ، اس وائرس سے بچائو کا واحد حل سماجی رابطوں کو منقطع کرنا اور گھروں میں رہنا ہے جس پر ہر فرد کو مکمل عمل کرنا چاہیے،

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈائون کے نفاذکے جائزہ لینے کیلئے چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی صورتحال میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے ، وہاں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں پہلے ہی لگا دی گئی ہیں اور انہیں حفاظتی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو چاہیے کہ وہ اس وائرس سے بچائو کی ہر ممکن کوشش کریں اور بلا ضرورت بازاروں اور مارکیٹوں میں نہ جائیں تاکہ رش سے بچا جا سکے ، انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور مزدوروں کی مالی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور انہیں دور کرنے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ انکی بھرپور کفالت ممکن بنائی جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…