کرونا کا بڑا طوفان آنے والا ہے،دنیا کے معروف ڈاکٹرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

5  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کا طوفان آنے والا ہے، معروف پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جاوید امام اور پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، ڈاکٹر جاوید امام امریکہ میں کرونا وائرس کے متاثرین کا علاج کر رہے ہیں، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کرونا کے لئے اقدامات کرنے میں چار سے چھ ہفتے صرف ضائع کئے، اس موقع پر ڈاکٹر جاوید امام نے عالمی وباء سے نمٹنے کے پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے متاثرہ نوجوان دوسروں کے لئے بڑا خطرہ ہیں، کیونکہ کرونا سے کم عمر مرنے والے افراد میں کوئی نہ کوئی چھپی بیماری ہو سکتی ہے، ڈاکٹر جاوید امام نے کہا کہ کرونا اب فلو کی طرح سیزنل ہو جائے گا جو زیادہ خطرے کاباعث ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا کی ویکسین کی تیاری میں ایک یا ڈیڑھ سال لگ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچنا ہے تو سماجی فاصلے پر توجہ دیں ماسک بھی زیادہ کارآمد نہیں ہیں۔ دوسری طرف پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس سے ایک بڑا طوفان آنے والا ہے جس سے خطرے کا سامنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وائرس پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کا نظام بھی بہتر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کے لئے ٹرائل ہوئے ہیں لیکن آپ ویکسین کو بھول ہی جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…