کراچی(این این آئی) تحقیق کے شعبے سے وابستہ ملک کے معروف ونامور ڈاکٹر ذ یشان قیصر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کا مکمل طور خاتمہ کب ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ وائرسز90 سے 120روز میں دم توڑ جاتے ہیں ،
اسی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوروناوائرسز کا خاتمہ بھی90روزمیں ممکن ہے ،کوروناوائر س کے مریضوںسے ڈرنے کی ضرورت نہیں،سب کو مل کر خوف کے ماحول سے باہر آ کر اور تمام احتیاط کو اپناتے ہوئے ان مر یضوں سے پیار،محبت والا سلوک کرنا ہوگا،اسی کے سبب ہم اپنے پیاروں کو پھر سے صحت مند ہوتا ہوا دیکھ سکیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میںکیا۔ ڈاکٹر ذ یشان قیصر نے مزید کہا کہ اگر ہم سب نے مل کر سخت احتیاطی اقدمات نہ کیے توکورونا وائرس اور بھی پھیلے گا،جس طرح ہم رمضان میں اعتکاف کرتے ہیں ہمیں اس طرح کے آئسولیشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی آگاہی کا جو ٹرینڈ چل پڑا ہے اسے ختم کرنا ہوگا، کہا جاتا ہے کہ آئسولیشن کریں، آئسولیشن کا مطلب جزوی اعتکاف ہے، جس طرح ہم رمضان میں اعتکاف کرتے ہیں ہمیں اس طرح کے آئسولیشن کی ضرورت ہے ، اگرہم نے احتیاط کی توہم وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔