کتے، بلیاں اور بطخیں بھی کورونا کا شکار بن سکتی ہیں،پالتو جانوروں کے مالکان کیلئے چینی ماہرین نے اہم بیا جاری کر دیا

3  اپریل‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے ادارے ہاربن ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی جانب سے کم تعداد کے

جانوروں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس بلیوں، کتوں، سوئر، بطخوں اور مرغے و مرغیوں کو بھی ہوسکتا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے بلیوں، بطخوں اور کتوں سمیت دیگر جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے ہائی ڈوز انجکشن لگائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان میں وبا کی کتنی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور جانور اس سے کس قدر متاثر ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجکشن لگانے کے بعد بلیوں، مرغے و مرغیوں، سوئر، بطخوں اور کتوں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں، تاہم ان میں مذکورہ وبا کی علامات شدید نہیں تھیں۔ماہرین کے مطابق بلیوں کو بھی ایک دوسرے سے کورونا وائرس لگ سکتا ہے اور وہ اچھی خاصی بیمار بھی ہوسکتی ہیں، تاہم بلیوں کے مالکان کو پریشان ہونی کی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ انسانوں کی طرح شدید بیمار نہیں ہوں گی۔چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ چوں کہ کورونا کے سارس وائرس نے بھی جانوروں کو متاثر کیا تھا، اس لیے نیا نوول کوڈ 19 وائرس بھی جانوروں کو متاثر کر سکتا ہے۔چینی ماہرین کی جانب سے جانوروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی مذکورہ تحقیق ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کہ یورپی ملک بیلجیم سے یہ خبر آئی تھی کہ وہاں پر مالک کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایک بلی بھی بیمار پڑ گئی۔گزشتہ ماہ مارچ میں لائیو سائنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیلجیم میں مالک میں

کورونا جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کی بلی میں بھی کورونا جیسی علامات پائی گئیں اور اسے بھی سانس لینے میں تکلیف سمیت دیگر مشکلات درپیش آئیں۔بلی کی جانب سے الٹی کرنے سمیت دیگر مسائل کا شکار ہونے کے بعد اس کے مالک نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ماہرین نے بتایا تھا کہ بلی بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔بیلجیم کی بلی کے کورونا میں متاثر ہونے کے بعد دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ

مذکورہ بلی دنیا کا وہ پہلا جانور ہے جسے کسی انسان نے بیمار کیا۔بیلجیم میں بلی کے بیمار پڑنے کے بعد چینی ماہرین نے تحقیق کی تو اس میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بلیاں، کتے، بطخیں اور دیگر گھریلو جانور بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔چینی ماہرین نے جانوروں کے مالکان کو تسلی دی کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کے بیمار پڑنے پر پریشان نہ ہوں کیوں کہ ان میں کورونا کی شدید علامات نہیں پائی جاتیں اور وہ کچھ عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…