لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ا و پی ڈیز کھولنے کا حکم دے دیا ۔ سرکاری ہسپتالوں میں تمام شعبوں کے ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ اوپی ڈیز بند ہونے سے روزانہ 40سے 45ہزار مریض متاثر ہو رہے تھے۔ ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کے حوالہ سے فیصلہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان
کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے کہ فوری طور پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی جائیں اور تمام شعبوں میں ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔