چینی سائنسدانوں کو بالآخر بڑی کامیابی حاصل ،کرونا کو خلیوں کے اندر داخل ہونے سے روکنےو الی اینٹی باڈیزمل گئیں

2  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سائنسدانوں کوکو رونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی مل گئی۔چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیزڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کورونا وائرس کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔بیجنگ میں سنگوا یونیورسٹی میں سائنسدان ژینگ لنکی نے کہا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے بنائی جانے والی دوا کو موجودہ طریقوں کی نسبت موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔موجودہ طریقوں میں پلازمہ کے ذریعے کیے جانے والا علاج شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلازمہ میں اینٹی باڈی تو موجود ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ اپنے خون کے گروپ کے حساب سے لگایا جا تا ہے۔جنوری کے اوائل میں ژینگ کی ٹیم اور شینجن تھرڈ پیپلز ہسپتال میں سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا خون لے کر اس پر تحقیق شروع کی اور 206 مونو کلو نل اینٹی باڈیز علیحدہ کی جن میں وائرس کی پروٹین کے ساتھ چپکنے کی طاقت بہت زیادہ تھی تھی۔اس کے بعد انہوں نے متعدد ٹیسٹ کیے جن کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا یہ اینٹی باڈیز اس وائرس کو خلیوں میں گھسنے سے روک پائیں گی۔پہلی بیس کے قریب اینٹی باڈیز میں سے 4 اس وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوئیںاور دو نے ایسا انتہائی موثر اندازمیں کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…