ڈیرہ غازی خان (این این آئی)ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں تعینات نرسوں نے حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا۔ڈپٹی ایم ایس کے مطابق تمام اسٹاف کو بتدریج مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں قرنطینہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے میڈیکل اسٹاف کو کٹس دی جارہی ہیں۔نائٹ ڈیوٹی پر مامور نرس ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکل آئیں
، ہڑتال کرنیوالی نرسوں نے حفاظتی کٹس نہ ملنے پر کام کرنے سے انکار کردیا،نرسوں کے ساتھ بعض دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطابق حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنے سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے ، ہم کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کٹس فراہم کرنے کے بعد ہی ڈیوٹی کریں گے۔