اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس جوتوں کے تلوے میں پانچ دن تک زندہ رہ سکتا کیونکہ وہ وائرس کیلئے یہ ٹھکانا محفوظ ترین ہے جہاں وہ موجود ہو سکتے ہیں ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ جوتوں کے تلو ے میں پہلے کئی طرح کے چراثیم ہوتےہیں اس لیے کرونا وائرس باآسانی پہنچ سکتا ہے اور پانچ دن یا اس سے بھی زیادہ زندہ رہ سکتا ہے ۔ 12سال قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جوتوں کے تلوے میں
بیک وقت 4لاکھ سے زائد جراثیم اور لاکھوں وائرس موجود ہوتے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق جو جوتے پہن کر مارکیٹ یا ایسی جگہ جہاں عوام کا زیادہ رش ہو وہاں سے کرونا وائرس ہونے کا قوی امکان موجود ہے لہٰذا عوام کو چاہیے کہ ایسی صورتحال میں وہ جتنا گھر پر رہیں اپنی حفاظت کریں ان کیلئے بہتر ہے ،اگر آپ باہر جائیں تو واپسی پر اپنے جوتوں کے تلوے اچھی طرح چراثیم صاف کر لیں ۔ کرونا وائرس کپڑے ، چمڑے اور ربڑ میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔