اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کی جانب سے برطانیہ میں ایک ایسا آلہ تنفس تیار کیاگیا ہے جس سے وینٹی لیٹر کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کورونا وائرس کے مریضوں کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یونیورسٹی کالج آف لندن کے انجینئرز نے ایک ہسپتال کے ساتھ کام کرتے ہوئے مرسڈیز فارمولا ون ریسنگ ٹیم کے
تعاون سے ایک ہفتے کے محدود وقت میں آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ مریض کو سانس لینے میں مدد کرتا ہے جس کے باعث اب مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آلہ پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اس کی تعداد بہت کم ہے۔اس سے قبل چین اوراٹلی نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے یہ آلہ استعمال کیا تھا ۔