اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1123 ہوگئی،نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 17 مزید کیسز سامنے آگئے،پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 340 ہو گئی،
سندھ میں 417، بلوچستان میں 131 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 84 ہے، خیبرپختونخواہ میں 121 اور اسلام آباد میں 25 کیسز ہو گئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 21 مریض صحت یاب ہوگئے، سندھ میں 14, پنجاب میں تین، جبکہ اسلام آباد اور کے پی کے میں دو دو مریض صحتیاب ہوئے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اس وقت صحتیابی کی شرح 1.9 فیصد ہے، کورونا وائرس سے ابتک 8 مریض جان بحق ہوچکے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کے پی کے میں 3، پنجاب میں دو جبکہ سندھ، گلگت اور بلوچستان میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی،پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی اس وقت شرح 0.7 فیصد ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1094 مریض زیر علاج ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں 102مریضوں کا اضافہ ہوا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس وقت 1102تصدیق شدہ مریض ہیں،ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔