اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار سے زائد ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت 7ہزار سے زائد مشتبہ افراد ہیں جن کے بارےمیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں بھی کرونا وائرس ہو سکتا ہے جس کیلئے ان کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہے کہ مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے ہو سکتا ہے ۔
تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی ہو سکے گا ۔ دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔ سخت اقدامات کے بعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے۔ ملک میں مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار سے زائد ہے۔