قطر، اردن، کویت اور تیونس میں کرونا کے نئے کیسز کا اندراج

25  مارچ‬‮  2020

دوحہ(این این آئی)عرب ممالک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ خلیجی ریاستوں قطر اور کویت جب کہ مشرق وسطیٰ میں اردن اور افریقی ملک تیونس میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر ٹی وی نے سپریم کمیٹی برائے کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے ٹویٹر پرجاری ایک خبر میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 25 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے

جس کے بعد کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔وزیر صحت سعد جابر نے بتایا کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے 26 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ۔کویت کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کویت میں کرونا کے 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 39 ہے۔تیونس کی وزارت صحت نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کرونا کے 25 نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی اور بتایا کہ تیونس میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 114 ہوگئی ہے جب کہ عراق میں کرونا متاثرین کی تعداد 316 تک پہنچ گئی ہے۔سلطنت عمان میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے 18 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔ بحرین میں 13 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…