بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا کی وباء نے پوری دنیا میں  اب تک کتنے ہزار افراد کی جان لے لی؟عالمی ادارہ صحت کے افسوسناک انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ کرونا اپ ڈیٹس میں بتایاگیاکہ منگل 24 مارچ تک کرونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں 16 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ادھرعالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس

اڈھانوم گبریوس نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کرونا کی وبا پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ پوری دنیا کو اس وباء کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔ گبریوس نے کہا کہ دنیا بھر میں اجتماعی سماجی سرگرمیوں میں کمی، لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا اور گھروں میں بند ہونا ہی اس مسئلے کا حل نہیں۔ ہم اس وائرس سے متاثرہ ہر فرد کی نشاندہی کرکے اس مہلک بیماری پر حملہ کرنا ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی تعداد میں تیزی آرہی ہے۔ اب اس وقت کرونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز کی اطلاع دی جارہی ہے لیکن دنیا اس بیماری کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ہفتے جی 20 رہ نماؤں کے ساتھ بات کریں گے ، اور ان سے حفاظتی آلات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کو کہا جائے گا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مطالبہ کیا کہ طبی عملے کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…