صرف خشک کھانسی ، نزلہ ، تیز بخار اور سانس اکھڑنا ہی کافی نہیں مہلک وبا ءکرونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں

24  مارچ‬‮  2020

کووڈ-19 کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور ماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےنجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چین سے پھیلنے والی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اب حال ہی میں ماہرین نے وائرس کی نئی علامات بھی بتائی ہیں۔

برطانوی ادارے ’برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جب کہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی وائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔ماہرین کا ماننا ہےکہ کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس دنیا کے 195 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 ہزار 553 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر ایک لاکھ سے زائد شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…