ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یہ کام ضرور کیا جائے، حکومت نے کورونا طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے کورونا کا علاج اور ٹیسٹ کرنے والے اداروں میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے حفاظتی ہدایت نامہ جاری کردیا ۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامہ کے مطابق ملک بھر کے طبی اداروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں،

پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کی زندگی کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے مریض پر استعمال ہونے والے طبی آلات کا مکمل اندراج اور لاگ بک بنائی جائی ، آلات اور فضلے کے خطرے کی نوعیت کے حساب سے مختلف رنگوں کے ڈسٹ بین یا کنٹینرز اور ٹریش بن رکھے جائیں گے۔اس کے علاوہ یومیہ بنیادوں پر ہسپتا ل اور لیب میں موجود تمام آلات اور مشینری کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے ، متاثرہ مریض پر استعمال ہونے والے آلات کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جائے ۔کورونا وائرس کے مریض کے طبی فضلے کو سرخ رنگ کے تھیلے یا کنٹینر میں رکھا جائے ، طبی فضلے کے کنٹینر کو فوری طور پر انسنیریٹر کے ذریعے تلف کیا جائے، آئسولیشن وارڈ ،لیباٹری سمیت متاثرہ مریضوں کی آمدورفت والی جگہ کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے جراثم کش اسپرے اور کیمیکلز کا استعمال بھی ضرور کیا جائے ۔ڈاکٹر ،پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے ،ماسک، دستانے اور گاون کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد تلف کردیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…