اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس کو کووِڈ-19 کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟حیرت انگیز معلومات

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) دنیا میں اب شاید شاذ و نادر ہی کوئی ایسا شخص ملے گا جو کورونا وائرس (Coronavirus) اور کووِڈ-19 (COVID-19) جیسے الفاظ کو نہ جانتا ہو۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ نوول کورونا وائرس کا نیا نام COVID-19 کیوں رکھا گیا اور یہ کس کا مخفف ہے؟

برطانوی جریدے دی مرر کے مطابق یہ لفظ دراصل تین الفاظ کورونا وائرس ڈیزیز (Corona Virus Disease) کا مخفف ہے اور اس کے ساتھ لگا 19 سال 2019 کی غمازی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019 ء سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی اس موذی وبا کے لیے اس نام کا انتخاب عالمی ادارہ برائے صحت (WHO) نے کیا۔ نام کے اس انتخاب میں او آئی ای اینیمل ہیلتھ اور ایف اے او نے بھی عالمی ادارہ صحت کی معاونت کی۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایدہینم گیبریاسس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس وبا کے لیے کوئی ایسا نام ڈھونڈنا چاہتے تھے جو کسی ایک ملک، علاقے، جانور، کسی شخص یا گروپ وغیرہ سے منسوب نہ ہو۔ کوئی ایسا نام ہو جو پوری دنیا کے لیے یکساں ہو اور کسی ایک ملک یا علاقے سے منسوب ہو کر اس کے لیے شرمندگی کا سبب نہ بنے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بولنے میں آسان اور اس بیماری سے متعلق بھی ہو۔ عالمی ادارہ برائے صحت کی طرف سے اس نام کے اعلان سے قبل دنیا بھر میں سائنس دان اس وبا کو 2019n-CoV کے نام سے لکھتے اور پکارتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…