اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر علیحدہ کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو اسکریننگ کے لیے ریفر کردیا، اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ جیونیوز کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 467 ہوگئی، بلدیہ عظمی کراچی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید میں مشتبہ طور پر متاثرہ دس ڈاکٹروں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر ندیم راجپوت کی
جانب سے جناح اسپتال انتظامیہ کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں دس ڈاکٹروں بشمول آر ایم او، پی جی اور ہائوس آفیسرز شامل ہیں، کی فوری طور پر اسکریننگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کی اسکرینگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے ۔ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ چکی ہے جب کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 451 کیسز سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد سندھ میں ہے جہاں کل کیسز 238 ہوگئے ہیں۔