واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مقیم ترکش جوڑے نے منٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی۔ترک میڈیا کے مطابق سرحت پالا اور ان کی اہلیہ زینب الگاس نے اعلان کیا کہ انہوں نے کہ ایسی ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں جس کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق صرف 10 منٹ میں کی جاسکے گی۔جوڑے کا کہنا تھا کہ
ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں انہوں نے اپنی قائم کردہ کمپنی ‘‘کنفرم بایوسائنسس’’ میں کٹس تیار کی ہیں،کٹس کی تیاری کا مرحلہ ایک ماہ قبل شروع کیا تھا اور اب اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کٹس کو چین، یورپ اور دیگر ممالک میں بھیج چکے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ کٹس تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جلد از جلد کر کے علاج کیا جا سکے۔