اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، ہم نے قومی سطح پر تمام اسپتالوں کی ایک لسٹ بنائی ہوئی ہے جنہیں پہلے سے تیار کررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کوہ اسلام آباد میں فیڈرل جنرل اسپتال کو تیار کررہے ہیں
اور سوچ رہے ہیں کہ اسے کورونا کیلئے مخصوص کردیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین حکمت برے وقت کے لیے منصوبہ بندی ہے تاہم دعا کریں برا وقت نہ آئے، حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے۔پمز کے دور ے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ڈاکٹرز کو تربیت دی جائے گی، کورونا عالمی چیلنج ہے نمٹنے کے لیے حکومت کوشش کررہی ہے۔ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے ڈاکٹرز حوصلہ بلند رکھیں۔