ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا 180 ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار پچاس ہو گئی، دنیا کا وہ ملک جو لاک ڈائون میں پہلا ملک بن گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس /بیجنگ (این این آئی) چین سے پھیلنے والا کروناوائرس دنیا کے180ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد10 ہزار 50 ہو گئی، متاثرین کی تعداد دولاکھ 45 ہزار 651 ہے، اٹلی میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی جبکہ چین کرونا سے مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا نے دنیا میں پنجے گاڑھ لیے،

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی۔ اٹلی میں کرونا سے 3 ہزار چار سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اکتالیس ہزار پینتیس افراد متاثر ہیں۔چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سواڑتالیس ہے۔ ایران میں عالمی وبا سے بارہ سو چوراسی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے دو سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہیں۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدات کر دی گئی۔ گورنر گیون نیوسم کے مطابق کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کرونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا۔بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی جبکہ ایک سو چورانوے افراد متاثر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنول انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں سے اس مشکل گھڑی میں مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…